کشمیر

کشمیری رہنماؤں کا ہفتہ شہادت منانے کا اعلان

سرینگر : میر واعظ عمر فاروق نے بھر پورطریقے سے ہفتہ شہادت منانے کا اعلان کردیا۔

 خبر رساں ایجنسی کے مطابق کشمیری رہنما اور مقبوضہ کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے پارٹی کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ رواں ماہ منائے جانے والے ہفتہ شہادت کو بھر پورطریقے سے کامیاب بنائیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے ہفتہ شہادت کے سلسلے میں سرینگر میں منعقدہ عوامی ایکشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ حریت رہنماﺅں اور اور عوام کے درمیان فاصلے بڑھانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ اور بھارت تسلط کے خلاف ہم کشمیری بھر پور طریقے سے اپنے حق کیلئے آواز اٹھائیں گے۔ اے پی پی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close