کشمیر

تحریک وحدت اسلامی کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف ندیم نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں شہید

مقبوضہ کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے تحریک وحدت اسلامی کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف ندیم پر گولیاں چلا کر انہیں شہید کر دیا۔ محمد یوسف ندیم کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) میں تحریک وحدت اسلامی کی نمائندہ تھے، سینیئر حریت رہنما محمد یوسف ندیم عسکری محاذ پر بھی سرگرم رہے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ انہیں آج سہ پہر کو نامعلوم افراد نے اس وقت گولیاں ماریں، جب وہ ایک مسافر بردار گاڑی میں سوار تھے۔ یوسف ندیم کی شہادت کی خبر پھیلتے ہی کشمیر بھر میں صف ماتم بچھ گیا، تمام مزاحمتی قائدین نے اس واقعہ کی پُرزور الفاظ میں مذمت کی۔ اس دوران حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی نے اس سانحہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ذاتی طور پر صدمہ پہنچا ہے۔ سید علی شاہ گیلانی نے ایک بیان میں محمد یوسف ندیم کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close