کشمیر

بھارت کا یومِ جموریہ منانا ہندوستانی حکومت کی ہٹ دھرمی ہے۔ کشمیری

کشمیرکی عوام نے بھارت کے یوم ِ جموریہ کو یومِ سیاہ قرار دے دیا۔
کشمیر۔نا صرف بھارت اور کشمیر میں بلکہ دنیا کے تمام ممالک میں بسنے والے کشمیری عوام آج بھارت کے یومِ جموریہ کو یومِ سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں ۔
حکمران مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر ظلم و ستم جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کی آزادی سلب کر کے 26 جنوری کو یوم جمہوریہ منا کر دراصل جمہوریت کے ساتھ مذاق کرتے ہیں۔
سری نگر ۔ مقبوضہ آزاد جموں و کشمیر اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔
26جنوری انیس سو پچاس میں بھارتی پارلیمنٹ نے برطانیہ سے آزاد ی کے بعد آئین ہند کو حتمی شکل دے دی۔ یوں ہندوستان دنیا کے نقشے پر پہلی مرتبہ جمہوری ملک کے طور پر ابھرا ، اس دن کو بھارت میں سرکاری سطح پر پورے جوش و خروش سے یوم جمہوریہ کے طور پر منایا جاتا ہے جبکہ آزاد و مقبوضہ جموں و کشمیر اور پوری دنیا میں بسنے والے کشمیری اسے یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔
بھارت ایک طرف تو جمہوریت کا دعویٰ کرتا ہے لیکن دوسری جانب وہ گزشتہ چھ دہائیوں سے کشمیریوں کو ان کا بینادی حق یعنی حق خود ارادیت دینے سے مسلسل انکار کرتا آ رہا ہے۔
بھارتی جمہوریت کے پیرو کاروں نے ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو صرف اس لئے شہید کیا کہ وہ اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہتے ہیں۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ نئی دلی کے حکمران مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر ظلم و ستم جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کی آزادی سلب کر کے 26 جنوری کو یوم جمہوریہ منا کر دراصل جمہوریت کے ساتھ مذاق کرتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close