کشمیر

حریت پسندوں کیخلاف آپریشن کیلئے پولیس نے ڈرون خریدنے کا فیصلہ کرلیا

جموں و کشمیر پولیس نے رات کو دیکھنے والے ہتھیاروں سے لیس چھوٹے ڈرون خریدنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ریاست میں فوجی کارروائی کے دوران صورتحال پر نظر رکھی جائے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا ’’ہمیں UAV کی ضروت ہے، خاص کر جنگجو مخالف آپریشنوں کے دوران ان کی ضرورت پڑتی ہے کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں جنگجوؤں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ مذکورہ افسر نے بتایا کہ مذکورہ ڈرون کے لئے ٹینڈرنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس ہیڈکوارٹر مبشر لطیفی نے بتایا ’’ہم نے UAV تیار کرنے والے کارخانوں یا جو تسلیم شدہ سپلائر ہیں، سے ٹینڈر طلب کئے ہیں‘‘۔

انہوں نے بتایا کہ ڈی جی پولیس ایس پی وید کی جانب سے پولیس فورس کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی کوشش کے تحت ایسا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ڈرون کا استعمال سیکورٹی، دیکھ ریکھ اور دیگر کارروائیوں میں استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون میں خود اڑنے، نیچے اترنے اور دیگر صلاحیتیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ 25 کلو میٹر کروز سپیڈ کی رفتار سے زیادہ تیزی سے چل سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ کشمیر میں قابض فورسز نے بھی اس سال یو ائے ویز کو خریدنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ ان کی کارروائیوں کی صلاحیت میں اضافہ ہوسکے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close