کشمیر

علی گیلانی نے مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے چارنکاتی فارمولا پیش کر دیا

سرینگر :بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے اقوام متحدہ‘ پانچ عالمی طاقتوں اور تنظیموں کو خط میں مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے فارمولا پیش کیا ہے۔ انہوں نے کشمیریوں کا حق خودارادیت تسلیم کرنے‘ شہری علاقوں سے فوج کے انخلا، عوام دشمن فوجی قوانین کے خاتمہ اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں دس روز سے جاری ہلاکتوں اور سخت محاصرے کے بعد 87 سالہ سید علی گیلانی نے گزشتہ روز عالمی اداروں اور سربراہان مملکت کو طویل خط ارسال کیا ہے جس میں انھوں نے کشمیر میں شورش کو ختم کرنے اور خطے میں پائیدار امن کی ضمانت کے لیے چار نکات پر مشتمل مطالبات کی فہرست جاری کی ہے۔

علی گیلانی نے یہ خط اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، امریکہ، برطانیہ، فرانس، چین اور روس کے سربراہان، سارک ممالک اور جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کی تنظیم آسیان اور اسلامی ممالک تنظیم کے علاوہ پاکستان، ایران ، سعودی عرب اور ترکی کے سربراہان مملکت کو ارسال کیا ہے۔

چار نکاتی فارمولہ میں جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت اور اس کے باشندوں کا حق خودارادیت تسلیم کرنے‘ آبادی والے علاقوں سے فوجی انخلا اورعوام دشمن فوجی قوانین کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close