کشمیر

نہتے کشمریوں پر ظلم کیخلاف فیس بک پر مہم کا آغاز

مقبوضہ کشمیر میں ظلم پر سب چپ کیوں ہیں؟ پاکستان میں نہتے کشمریوں پر ظلم کیخلاف فیس بک پر ’نیور فورگیٹ پاکستان‘ کے نام سے مہم کا آغاز کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر پر طاقت کے بل پر قابض بھارت نے تمام حدیں پارکرلیں، مقبوضہ وادی میں پیلٹ گن کے اندھا دھند استعمال سے لے کر انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش تک انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پرعالمی برادری خاموش ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر دنیا خاموش کیوں ہیں؟ فیس بک پیج ’نیور فورگیٹ پاکستان‘ پر کشمیروں کی آواز بننے کیلئے مہم شروع کردی ہے، جس میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے مظالم پر رائے عامہ اجاگر کیا جارہا ہے کہ کیسے بھارتی فورسز جانوروں کا شکار کرنے والی پیلٹ گن کی نوکیلی گولیاں کشمیریوں پربرسا رہی ہیں۔

فیس بک مہم میں بھارتی مشہور شخصیات کے چہروں کو فوٹو شاپ کے ذریعے پیلٹ گن سے زخمی دکھایا گیا ہے۔

مہم میں بھارتی وزیراعظم نرینر مودی، اداکارامیتابھ بچن، ایشوریارائے، کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی، شاہ رخ خان کے علاوہ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اس مہم کا آغاز کرنے والے جبران ناصر کا برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہر شخصیت كے انتخاب کی ایک وجہ ہے جیسے مودی چونکہ وزیراعظم ہیں اس لیے ان کا نام لازمی اس کا حصہ ہونا تھا، سونیا گاندھی کا انتخاب ان کی حکومت کی جانب سے عمر عبداللہ کو وزیراعلیٰ بنانے کے فیصلے کی وجہ سے کیا گیا جنھوں نے سب سے پہلے پیلٹ گن کےاستعمال کی اجازت دی۔

جبران ناصر نے اس مہم کے حوالے سے بتایا کہ اس ڈیجیٹل دور میں کشمیر کی جدوجہد کو اجاگر کرنے اور عوام میں آگہی پیدا کرنے کے لیے ہم جو بہتر کرسکتے تھے وہ کیا جس کا مقصد مظلوم کی آواز آگے پہنچانا ہے اور ہم سب ایک بات پر متفق ہیں کہ کشمیریوں کو فیصلہ کرنے کا حق ملنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close