کشمیر

تحریک انصاف کی حکومت کا کوئی ویژن نہیں، یہ لوگوں کے جذبات سے کھیلتے ہیں، وزیر اطلاعات آزاد کشمیر

اسلام آباد: آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات و سیاحت راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کا کوئی ویژن نہیں ہے۔مظفرآباد میں اپنا گھر سکیم کا اعلان تو کیا ہے مگر ایک انچ زمین دستیاب نہیں ہے۔یہ لوگوں کے جذبات سے کھیلتے ہیں اور یہی آزادکشمیر میں بھی کرنا چاہتے ہیں مگر انہیں ناکامی ہو گی۔پچاس لاکھ گھروں کی سکیم نہیں بہت بڑا scame بنے گا۔انڈے اور مرغی کا ویژن لیکر اکیسویں صدی میں جانا چاہتے ہیں جو لائے ہیں وہ بھی چکرا گئے ہیں۔وزیر اطلاعات نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوے کیا۔

راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا محمد نواز شریف نے بطور وزیراعظم ملک کی معیشت کو پھر پٹری پر ڈال دیا تھا 2013 میں جب مسلم لیگ ن کو حکومت ملی تو ملک کا برا حال تھا۔قائد پاکستان محمد نواز شریف نے ہر محاذ پر ملک کو بہتری کی جانب گامزن کیا۔انہوں نے کہا جب مسلم لیگ ن برسر اقتدار آئی تو بائیس بائس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ چل رہی تھی،گیس کا نشان نہیں تھا ،امن و امان کی صورتحال دگرگوں تھی۔انہوں نے کہا پھر تحریک انصاف والے مورچہ زن ہو گئے مگر ان تمام مشکلات کے باوجود محمد نواز شریف نے ملک کو مشکل حالات سے باہر نکالا۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ان سے تو ملک چل ہی نہیں رہا جس طرف رخ کرتے ہیں مشکل دیکھ کر دوسری جانب چل پڑتے ہیں نہ ایک کام ہوتا ہے نہ دوسرا۔وزیر اطلاعات نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ قومی مسائل چٹکی بجاتے حل نہیں ہو سکتے سب کو مل کر حکمت عملی سے آگے بڑھنا ہو گا تب ملک و قوم کو ترقی ملے گی۔انہوں نے کہا ہماری تو خواہش ہے کہ یہ کامیاب ہوں مگر ان کے اطوار دیکھ کر ایسا ہوتا نظر نہیں آ رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close