کشمیر

گلگت بلتستان کو آزادکشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے، ترابی

مظفرآباد: کنوینئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل، ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو آزادکشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے، وزیراعظم آزادکشمیر پارلیمانی وفد کے ہمراہ گلگت کا دورہ کریں۔ دونوں آزاد خطوں کو مشترکہ صدر، سپریم کورٹ اور کونسل کے ذریعے باہم مربوط کیا جائے جس سے آپس میں قربتیں بڑھیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے گلے شکوے بجا ہیں، آزادکشمیر کی سیاسی قیادت کو ان سے براہ راست رابطہ رکھنا چاہیے تاکہ غلط فہمیاں دور کی جا سکیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close