کشمیر

اسکاٹ لینڈ میں ریفرنڈم ہوسکتا ہے تو کشمیر میں کیوں نہیں ہو سکتا؟ بیرسٹر سلطان محمود

مظفرآباد: سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ اگر برطانیہ سے آزادی کے لیے اسکاٹ لینڈمیں ریفرنڈم ہو سکتا ہے تو کشمیر میں کیوں نہیں ہو سکتا؟5 فروری پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے منایا جاتا ہے، اس حوالے سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری میڈیا سے گفتگو میں اظہار خیال کر رہے تھے۔

اسی سلسلے میں آزاد کشمیر کے ایک اور سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کی۔ان کا کہنا ہے کہ 5 فروری کو برطانیہ میں تاریخی احتجاج کر کے عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی جانب مبزول کرائی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close