More share buttons
Share with your friends










Submit
کشمیر

ایمنسٹی انٹرنیشنل او آئی سی سیاسی نظربندوں کی گرفتاری کا نو ٹس لیں، محمد اشرف صحرائی

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

سرینگر: تحریک حریت کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے سیاسی نظربندوں کی گرفتاری کو طول دینے اور دوران اسیری انہیں طبی سہولیات سے محروم رکھنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعشوق احمد بانڈے کو حالیہ ایام میں گرفتار کرکے سینٹرل جیل منتقل کیا گیا ۔بدھ کو صحرائی نے ایک بیان میں جیل میں گزشتہ 5ماہ سے بند غلام محی الدین میر کی بگڑرہی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موصوف عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اور وہ ’’امن پسند‘‘ کے سہارے زندگی گزار رہے ہیں ۔

انہوں نے گزشتہ 13برسوں سے سینٹرل جیل میں مقید محمد عباس وانی کے بارے میں تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ موصوف مختلف عوارض میں مبتلا ہیں اور اگر انہیں طبی امداد اور مناسب علاج و معالجہ فراہم نہ رکھا گیا تو ان کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہوگا۔صحرائی نے ایمنسٹی انٹرنیشنل او آئی سی انٹرنیشنل ہیومن رائیٹس آرگنائزیشن کے ذمہ داروں سے اپیل کی وہ محبوسین کے تیءں اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے اور انہیں انصاف فراہم کرنے میں اپنی منصبی ذمہ داریاں پوری کریں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے