کشمیر

دوسرے دن بھی سرحد پر بھارتی فوج کی جارہیت جاری

جموں راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں پاکستان اور بھارت کی فوج کے درمیان کل مسلسل دوسرے دن بھی گولیوں کا تبادلہ ہوتا رہا ۔

ڈیفنس ذرایع کے مطابق سرحد پار سے خود کار ہتھیاروں سے گولہ باری کی گئی ۔اطلاع کے مطابق بھارت کی فوج نےجارہیت کرتے ہوئے پاکستان کی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنانے کے لئے چھوٹے اور خود کار ہتھیاروں کا استعمال کیا ۔اس کے فورا ًبعد کلال سیکٹر میں بھی دونوں ملکوں کی فوج کے درمیان بھی گولہ باری شروع ہوئی اگرچہ اس دوران کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے لیکن کئی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا اور سات افرادکے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئ ہیں۔ گولیوں کی گن گرج سے سرحدی علاقوں مین خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ادھر انتظامیہ نے سرحدوں پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اور گولہ باری کے پیش نظر سرحدی علاقوں تمام اسکول غیر معینہ عرصہ کے لئے بند کردیئ گئے ۔لوگوں سے کہا گیا کہ وہ گھروں اور عارضی پناہ گاہوں سے باہر نکلنے میں احتیاط برتیں ۔جن لوگوں کو اپنے گھروں سے نکال کر سرکاری عمارتوں میں قیام و طعام کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں انہوں نے بتایا کہ انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close