کشمیر

ہم آج بھی میثاق جمہوریت پر کاربند ہیں، وزیراعظم نواز شریف

مظفر آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہم آج بھی میثاق جمہوریت پر کاربند ہیں لیکن اگرکوئی میں نہ مانوں کی پالیسی پر چلے تو ہم کچھ نہیں کرسکتے۔

مظفر آباد میں آزاد کشمیر کونسل سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ہم تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، جمہوریت کا مطلب دوسروں کو برداشت کرنا ہے لہذا ہمیں مثبت تنقید کوبرداشت کرنا ہوگا کیونکہ برداشت کے بغیر گھر اورخاندان بھی نہیں چل سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم آج بھی میثاق جمہوریت پر کاربند ہیں لیکن اگر کوئی میں نہ مانوں کی پالیسی پر چلے تو ہم کچھ نہیں کرسکتے، اپنی مسجد بنانےوالوں اور میں نہ مانوں کہنے والوں کا کسی کے پاس علاج نہیں۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ سی پیک ملک کی ترقی کے لیے مثالی منصوبہ ہے، جتنے ترقیاتی منصوبے ہم نے شروع کیے ان کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی کیونکہ ہم ہر طبقے کی خدمت کرتے ہیں جب کہ عوام اپنے ادھورے خوابوں کی تعبیر چاہتےہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف مختصر دورے پر مظفر آباد پہنچے جہاں انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کونسل کے بجٹ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، برجیس طاہر، خرم دستگیر سمیت طارق فضل چوہدری ،سردار مہتاب احمد خان، پرویز رشید اور آصف کرمانی نے بھی شرکت کی۔ بجٹ اجلاس کے دوران مقبوضہ کشمیر میں شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی جب کہ 2 نئے ممبران عبدالخالق  وصی اور چوہدری محمد صدیق نے حلف اٹھایا، دونوں ارکان سے وزیراعظم نواز شریف نے حلف لیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close