کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں برفانی تودے گرنے سے 10 بھارتی فوجی ہلاک، متعدد لاپتہ

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے گرز سیکٹر میں برفانی تودے گرنے سے 10 بھارتی فوجی ہلاک جب کہ کئی لاپتہ ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب گرز سیکٹر میں برفانی تودے گرنے سے 10 فوجی اہلکارہلاک ہوگئے ہیں جب کہ متعدد فوجی اب بھی لاپتہ ہیں۔ برفانی تودے گرز سیکٹر میں بھارتی فوجی کیمپ پر گرا جس میں کئی فوجی پھنس گئے۔

بھارتی فوج کی جانب سے ریسکیو آپریشن میں جونیئر کمیشن آفیسر سمیت 7 اہلکاروں کو بحفاظت نکال لیا گیا جب کہ آپریشن میں 7 فوجی اہلکاروں کی لاشوں کو بھی نکال لیا گیا تاہم متعدد اہلکار اب بھی لاپتہ ہیں اور مسلسل برفباری کے باعث فوج کو آپریشن جاری رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسرا تودہ فوجی جیب پر گرا جس سے 3 اہلکاروں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں تاہم کئی تاحال لاپتہ ہیں۔

واضح رہے مقبوضہ کشمیر کے مختلف سیکٹرز میں اس سے قبل بھی برفانی تودے گرنے سے متعدد بھارتی فوجیوں کی ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close