کشمیر

کارکنوں نے مختصر عرصہ میں مسلم لیگ کو ناقابل تسخیر قوت بنا دیا، راجہ فاروق

مظفر آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق خان نے کہا ہے کہ سیاسی کارکن کسی بھی تحریک میں ہراول دستے کا کردار ادا کرتے ہیں اور وہ جماعتوں کے اندر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، کارکنوں نے مختصر عرصہ میں مسلم لیگ نواز کو ناقابل تسخیر قوت بنا دیا، جو جماعتیں اپنے کارکنوں کو بھول جاتی ہیں وہ صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں۔ وزراء اور ممبران اسمبلی تعمیروترقی کے کاموں میں کارکنوں سے مشاورت کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک یوسف کی رہائش گاہ پر منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دفاتر میں بیٹھ کر منصوبے نہیں بنائیں گے بلکہ آزادکشمیر کے ایک ایک حلقہ انتخاب کا دورہ شروع کر دیا ہے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن کیلئے عوامی عدالت میں جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close