کشمیر

مسلم کانفرنس مہاجرین کا مقدمہ پوری قوت کے ساتھ لڑے گی، سردار عتیق

مظفر آباد: مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مہاجرین ہمارے جسم و جان کا حصہ ہیں، زیادتی برداشت نہیں کریں گے۔ ملک کی غالب اکثریت مہاجرین کا احترام کرتی ہے، مہاجرین ہماری بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، حکومت آزاد کشمیر مہاجرین کے مسائل حل نہیں کر سکتی تو سردار عبدالقیوم خان کے دور میں جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کو منسوخ نہ کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز مظفرآباد میں مہاجرین کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت مہاجرین کے لئے مسائل پیدا کئے جا رہے ہیں مگر مسلم کانفرنس مہاجرین کا مقدمہ پوری قوت کے ساتھ لڑے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close