کشمیر

بھارتی فوج کی فائرنگ سے برہان وانی کی جگہ لینے والے حزب الکشمیر کے کمانڈر سمیت 7 کشمیری شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے جہاں سر چ آپریشن کے نام پرشہید حریت رہنما برہان وانی کی جگہ سنبھالنے والے حزب الکشمیر کمانڈر سبزر احمد بٹ سمیت مزید 7کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سیکیورٹٰی فورسز اور پولیس نے مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے نام پر مزید سات کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ، شہید ہونے والوں میں حریت رہنما برہان وانی کی جگہ لینے والے سبزر احمد بٹ بھی شامل ہیں جنہیں پلوامہ میں گھر کا محاصرہ کر کے شہید کیا گیا تاہم اس ریاستی دہشتگردی کیخلاف مقبوضہ وادی میں شدید احتجاج جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کا بتانا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے حزب الکشمیر میں برہان وانی کی جگہ سنبھالنے سبزر احمد بٹ جبکہ بارہ مولا اور پلوامہ میں 5کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ اڑی میں بھی ایک کشمیری کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیاجس کے بعد مقبوضہ وادی میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور کشمیری نوجوانوں اور بھارتی فوج میں جھڑپیں بھی جاری ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close