خیبر پختونخواہ

سی ٹی ڈی کی کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان سے 4 دہشت گرد گرفتار

ڈی آئی خان: سی ٹی ڈی نے ڈیرہ ریجن میں کارروائی کے دوران دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پشاورمیں کاؤنٹرٹرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر ڈیرہ اسماعیل خان ریجن میں نواب ڈیرہ روڈ پرکارروائی کرکے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، کارروائی میں 4 دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتارکرلیے گئے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

گرفتارکیا گیا ایک دہشت گرد پنجاب کے علاقے بکھر جب کہ دیگر3 ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران 2 دہشت گرد فرارہونے میں کامیاب ہوگئےجن کی تلاش جاری ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلو بارودی مواد کے علاوہ سیفٹی فیوز، نٹ بولٹ اور ڈیٹونیٹربھی برآمد ہوئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close