خیبر پختونخواہ

دریائے کابل میں پانی کے بہاو میں تیزی سے اضافہ جاری

پشاور: دریائے کابل میں چکدرہ کے مقام پر بھی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا۔

خوازہ خیلہ، چکدرہ، منڈا اور چارسدہ سے گزرنے والے دریاؤں میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ پانی رہائشی آبادیوں میں داخل ہوچکا ہے جبکہ لوگ گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئے ہیں اور امدادی کاروائیوں کے منتظر ہیں۔

فلڈ وارننگ سیل کے مطابق ورسک کے مقام پر ایک لاکھ 24 ہزار کیوسک پانی کا اخراج ہے جبکہ نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 24 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نوشہرہ سے 3 لاکھ کیوسک پانی کا ریلہ گزرنے کا امکان ہے۔ پانی کا بہاؤ دولاکھ چوبیس کیوسک جبکہ خیر آباد آٹک کے مقام پر بہاو 5 لاکھ 76 ہزار کیوسک تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پانچ بجے تک تین لاکھ کیوسک سیلابی ریلہ نوشہرہ سے گزرنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close