خیبر پختونخواہ

گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑانے عہدے کا حلف اٹھا لیا

پشاور: گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق گورنراقبال ظفر جھگڑا سے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مظہر عالم نے حلف لیا ۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلی پرویز خٹک، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، سابق گورنر کے پی کے سردار مہتاب عباسی راجا ظفر الحق ، دفاقی وزیر اکرم دورانی اور  امیر مقام نے بھی شرکت کی۔ اس سے قبل سردار مہتاب عباسی نے ذاتی مصروفیات کی بنا پر گونر کے عہدے سے استعفی دیدیا تھا جس کے بعد وزیر اعظم نے اقیال ظفر جھگڑا کو نامزد کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close