خیبر پختونخواہ

تیمرگرہ، دہشت گردوں سے جھڑپ میں میجر سمیت 4 اہلکار شہید

اپر دیر: تیمرگرہ میں دہشتگرد حملے میں میجر سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اپر دیر کے علاقے تیمرگرہ میں انٹیلی جنس بنیادوں پر سرچ آپریشن کیا اور دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی اور 2 دہشتگردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں میجر علی سلمان سمیت 4 جوان شہید ہو گئے جبکہ فورسز کی فائرنگ سے ایک دہشتگرد مارا گیا۔ شہید ہونے والوں میں میجر علی سلمان، حوالدار غلام نذیر، حوالدار اختر اور سپاہی عبدالکریم شامل ہیں۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا۔ واضح رہے کہ قبل ازیں سلطان خیل درہ کے علاقہ میں شیر اتکل میں خودکش دھماکے میں 5 سکیورٹی اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے تھے۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک دوسرے کو گرفتارکر لیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close