خیبر پختونخواہ

بنوں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل

بنوں: خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات کے دوران نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ منڈان میں تعینات کانسٹیبل مہران خان ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد آج صبح گھر جا رہا تھا کہ راستہ میں نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، تاہم آخری اطلاعات تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close