خیبر پختونخواہ

لوئر دیر، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی رہنما دو ساتھیوں سمیت جاں بحق

لوئر دیر: کدرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور سابق ایم پی اے 2 ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے ہیں۔ لوئر دیر کے علاقے چکدرہ میں نامعلوم افراد کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور سابق ایم پی اے ہاشم خان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ہاشم خان اپنے 2 ساتھیوں سمیت جاں بحق ہو گئے۔ جب کہ فائرنگ سے ایم پی اے کے ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے نامعلوم افراد کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے ہاشم خان جے یو آئی (ف) سے قبل مسلم لیگ (ن) کے ساتھ وابستہ تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close