خیبر پختونخواہ

70 سال سے اقتدار پر مسلط ٹولہ عالمی اسٹیبلشمنٹ کے اشاروں پر ناچتا رہا، سراج الحق

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اللہ نے غرور اور تکبر کے ایک پہاڑ کو سرنگوں کر دیا، بہت جلد کرپشن کے دوسرے سومنات بھی گریں گے، قومی دولت لوٹنے والے کسی ایک لٹیرے کو بھی قوم نہیں چھوڑے گی، بڑے بڑے فرعونوں کو اقتدار کے عالی شان محلوں سے نکل کر جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے جانا پڑے گا، پیپلزپارٹی ناکامیوں کی داستان بنی اور اب مسلم لیگ بھی ناکامی کی تصویر بن چکی، خاندانی بادشاہتیں قائم رکھنے کے لیے بنائی گئی، موروثی پارٹیاں اب حکمرانوں کا بوجھ اٹھانے کو تیار نہیں، ڈاکٹر عافیہ صدیقی، یوسف رمزی اور ایمل کانسی کو امریکہ کے حوالے کرنے والے بزدل حکمران اس غیرت مند اور شیر دل قوم کے لیڈر نہیں ہوسکتے، قوم کو محمود غزنوی، صلاح الدین ایوبی اور محمد بن قاسم جیسی جرات مند قیادت کی ضرورت ہے، 70 سال سے اقتدار پر مسلط ٹولہ عالمی اسٹیبلشمنٹ کے اشاروں پر ناچتا رہا، وزیراعظم عباسی مظلوم روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بنگلہ دیش اور برما جانے کی بجائے امریکی آقاﺅں کے در پر حاضری دینے جارہے ہیں۔

ہاکی سٹیڈیم ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ مسلم لیگ کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئی ہے اور اب اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے نوازشریف کی نااہلی کو بہانا بنا رہی ہے، اگر نواز شریف نے عوام کی خدمت کی ہوتی تو آج ان کی بیٹی کو ووٹ مانگنے در در پر نہ جانا پڑتا۔ انہوں نے کہاکہ اللہ نے غرور اور تکبر کے ایک سومنات کو گرا دیا ہے اور جلد کرپشن کے دوسرے قلعے بھی مسمار ہوں گے، نوازشریف بار بار پوچھتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا، حالانکہ پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے اور اگر سکول کے کسی بچے سے بھی پوچھا جائے تو وہ بتائے گا کہ انہیں ان کے غرور اور تکبر، عاشق رسول ممتاز قادری کو شہید اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکہ کے حوالے کرنے کے جرم میں نکالا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close