خیبر پختونخواہ

باجوڑ ایجنسی، ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، تحصیلدار سمیت 5 افراد جاں بحق

فاٹا: فاٹا کی باجوڑ ایجنسی میں سڑک کنارے بم دھماکے سے تحصیلدار سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ متعدد لیویز اہلکار زخمی ہیں۔ بم دھماکہ تحصیل لوئی ماموند کے علاقے تنگی گڑیگال میں سڑک کنارے ہوا جس میں پولیٹیکل تحصیلدار فواد علی سمیت 5 افراد شہید جب کہ متعدد لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں تحصیل لوئی ماموند کے علاقے تنگی گڑیگال میں سڑک کے کنارے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ریموٹ کنٹرول دھماکے میں پولیٹیکل تحصیلدار ماموند کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں فواد علی سمیت 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ لیویز کے متعدد اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوا کہ جاں بحق ہونے والوں میں لیویز اہلکار شامل ہیں یا نہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہیں سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close