خیبر پختونخواہپنجاب

9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

شرپسندوں کے خلاف آپریشن کے دوران یتیم لڑکا کام پر جاتے ہوئے زمان پارک کے قریب سے گرفتار

پشاور: 9 مئی کو ملک بھر میں ہونے والی ہنگامہ آرائیوں، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کریک ڈاؤن جاری ہے

ہنگامہ آرائیوں، جلاؤ گھیراؤ ، توڑ پھوڑ اور پرتشدد واقعات میں ملوث افراد کو تصاویر، ویڈیوز اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کیا جا رہا ہے۔

پشاورپولیس کی جانب سے پکڑ دھکڑ کے دوران چند روز قبل دُلہا بننے والا پی ٹی آئی کارکن بھی حوالات پہنچ گیا۔ تحریک انصاف کے کارکن کی 6 مئی کو شادی ہوئی تھی۔ نئے نویلے دُلہے کی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری پر اہل خانہ حیران اور پریشان ہیں۔

دوسری جانب زمان پارک میں شرپسندوں کے خلاف آپریشن کے دوران یتیم لڑکا نبیل کام پر جاتے ہوئے زمان پارک کے قریب سے گرفتار۔

اہل خانہ کے مطابق نبیل یتیم بچہ ہے اور دو بہنوں اور والدہ کا واحد سہارا ہے۔  نبیل کوٹلی پیر عبدالرحمن کا رہائشی ہے۔  اوریگا سنٹر میں کپڑے کی دوکان میں ملازمت کرتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارا بچہ کبھی پی ٹی آئی کے احتجاج میں نہیں گیا، میرا بیٹا ڈر کر پولیس سے بھاگا تھا، پولیس نے اسے دہشت گرد بنا دیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close