خیبر پختونخواہ

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سرکردہ رہنما لندن اور دبئی فرار

ملٹری تنصیبات پرحملوں کے کیس ملٹری عدالتوں کوبھیجے جائیں گے

پشاور: حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نو مئی کو جو واقعات ہوئے وہ اب دوبارہ کسی صورت بھی نہیں ہونے دیے جائیں گے۔

خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ عسکری تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجے جائیں گے، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نو مئی کو جو واقعات ہوئے وہ اب دوبارہ کسی صورت بھی نہیں ہونے دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جن شرپسندوں نے عسکری، سرکاری اور عوامی املاک پر حملے کیے انہیں کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا اور قانون کے کٹہرے میں لائیں گے جبکہ حکومت نے ملٹری کورٹس کو کیس ریفر کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا ہے کہ ملٹری تنصیبات پرحملوں کے کیس ان ملٹری عدالتوں کوبھیجے جائیں گے۔
نگراں وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ 9 ااور10 مئی کے واقعات میں ملوث 2728 افراد کو اب تک گرفتار کیا جاچکا ہے، نامی گرامی پی ٹی آئی رہنماؤں کی عدم گرفتاری پرتشویش ہے اور امکان ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما لندن و دبئی فرار ہوگئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 20 افراد کے ملٹری کورٹس میں کیس چلیں گے جبکہ 15 مزید گرفتار ہیں، مردان میں پانچ, لوئر دیر دو, بنوں میں سات افراد شامل ہیں۔ جوسرکاری ملازمین احتجاج میں شریک تھے ان کی سکروٹنی ہورہی ہے ان کے خلاف جلد کاروائی ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ تحریک نصاف کے ہر ایک وزیر اور مشیر نے عوام کا ذہن گندہ کرنے میں حصہ ڈالاہے, ہم پرانے پاکستان والے سب کی عزت کرتے ہیں، یہ لوگ صوبہ کو آگ لگاکرچلے گئے ہیں ان کے ذہنی معائنے کی ضرورت ہے۔

نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف کے سب قائدین عوام کومشعل کرنے میں ملوث ہیں، ان کے تمام رہنماؤں کو دماغ کے اسپتال میں دکھایا جائے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close