خیبر پختونخواہ

محرم الحرام، لنگر کا سیزن، باورچیوں نے ریٹ دگنے کردیئے

پشاور: محرم الحرام میں لنگر کی تیاری اور بڑھتی ہوئی مانگ کو دیکھتے ہوئے باورچیوں نے ریٹ بڑھا دیئے۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی عشرہ محرم کا آغاز ہوتے ہی لنگر و نیاز کی تیاری اور تقسیم کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جبکہ 10محرم الحرام قریب آنے پر لنگر کی تیاری میں اضافہ ہوا ہے اور باورچیوں نے بڑھتی ہوئی مانگ کو دیکھتے ہوئے ریٹ بھی بڑھا دیئے ہیں۔ باورچیوں نے دیگ پکانے کے ریٹ میں 200 سے 300 روپے اضافہ کیا ہے اور اپنی مرضی کے ریٹ پر پکی پکائی دیگیں بھی فروخت کررہے ہیں۔ اسی طرح نویں اور دسویں محرم کو ریٹ میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ شہری بڑی تعداد میں حلیم، زردہ، بریانی سمیت کھیر اور چاول سمیت دیگر لنگر تقسیم کر رہے ہیں۔ دوسری جانب بعض اناڑی باورچی بھی میدان میں آگئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close