خیبر پختونخواہ

افغان حکومت اور عوام دونوں پاکستان کیساتھ امن کے قیام کے خواہاں ہیں، افغان کونسل جنرل

پشاور: پشاور میں متعین افغان قونصل جنرل ڈاکٹر عبداللہ وحید پویان نے کہا ہے کہ بعض سیاسی پارٹیاں پاکستان اور افغانستان کے بہتر تعلقات کے خواہاں نہیں ہیں، ایسے لوگ دونوں ملکوں کیلئے اچھے نہیں ہے، دونوں ملکوں کے مابین بہتر تعلقات نہ صرف خطے میں امن کیلئے بلکہ موجودہ وقت کیلئے بھی ناگزیر ہیں۔ پشاور پریس کلب میں سینئر صحافیوں کی جانب سے اپنے اعزاز میں دی گئی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ وحید پویان نے کہا کہ محبت کیساتھ  پاکستان آیا تھا مجھے یہ احساس بھی نہیں ہوا کہ کسی دوسرے ملک میں آیا ہوں، اتنی عزت کہیں اور نہیں ملی جتنی پاکستان میں ملی، ہماری تربیت ایسی ہے کہ جب خدمات انجام دینے کیلئے پاکستان بھجوایا گیا تو واضح الفاظ میں کہا گیا کہ پاکستان کے ساتھ روابط کو مستحکم کرنا مقصد ہے اسی کوشش کو لیکر پشاور میں خدمات انجام دیں۔ واضح رہے کہ یہ اعزازیہ قونصل جنرل عبداللہ وحید کی پشاور سے کراچی تعیناتی کے بعد پشاور میں دی جانے والی ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ اس موقع پر سینئر صحافی فاروق فراق، اباسین یوسفزئی، بخت زادہ یوسفرزئی، عقیل یوسفزئی، نثار محمود، خالد خان خویشگی اور ظاہر شاہ شیرازی بھی موجود تھے۔  ڈاکٹر عبداللہ وحید کا مزید کہنا تھا کہ افغان صدر نے کئی مرتبہ ملاقات کی جس میں انہوں نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کی تلقین کی۔ دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کو قریب سے جانتے ہیں اس لئے ایک دوسرے کے قریب بھی ہیں، افغان حکومت اور عوام دونوں پاکستان کے ساتھ امن کے قیام کیلئے کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close