خیبر پختونخواہ

نوشہرہ، گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ رنگے ہاتھوں گرفتار

نوشہرہ: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اور پولیس نے خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں مشترکہ کارروائی کے دوران مریضوں کے گردے نکال کر پنجاب اسمگل کرنے والے 8 رکنی گروہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق اطلاعات ملنے پر آج پبی میں واقع دعا سرجیکل سنٹر پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث گروہ کو سرنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق گرفتار ڈاکٹرز اور سرجن سمیت ملزمان کا گروہ کافی عرصے سے نجی اسپتال میں لوگوں کے گردے نکال کر فروخت کرنے کے دھندے میں ملوث تھے۔ ملزمان غریب مریضوں کو گردے فروخت کرنے پر آمادہ کرتے اور پنجاب اسمگل کرتے تھے، ایف آئی اے کی ٹیم ایک ہفتے سے نجی اسپتال کی نگرانی کررہی تھی اور ملزمان کو گردے نکالتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی سرپرستی اور معاونت کرنے والے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے یورلوجسٹ سرجن عبدالعزیزکو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جس کا تعلق وزیرستان سے ہے۔ چھاپے کے دوران ٹھٹھہ کے رہائشی ڈونر محمد بابر، تصور عباس جبکہ ایکسیپٹر سمیع اللہ ساکن افغانستان اور مسماۃ پروین سمیت مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان ڈاکٹر عبدالعزیز ساکن وزیرستان، انیستھیزیا ٹیکنیشن عبدالرحمن ساکن پشاور، نرسنگ اسسٹنٹ حشمت اللہ ساکن کرک، ٹیکنیشنز نوید حمید، فاروق احمد ساکنان لاہور، محمد بلال ساکن راولپنڈی، کامران ساکن حسن ابدال اور ڈرائیور شاہد اقبال ساکن اسلام آباد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close