خیبر پختونخواہ

ڈی آئی خان، پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان: ڈی پی او ڈیرہ راجہ عبدالصبور خان کی ہدایت پر گومل یونیورسٹی پولیس کا بستی شیخانوالی اور آڑہ جبکہ یارک پولیس کا وانڈہ ابو کے علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، آپریشن کے دوران 3 بندوق، 2 پستول سمیت دیگر اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، جبکہ قتل اور اقدام قتل کیس کے دو اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ راجہ عبدالصبور خان کی ہدایت پر گومل یونیورسٹی پولیس نے علاقہ آڑہ اور بستی شیخانوالی میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا، آپریشن کے دوران پولیس نے 3 ہوٹلوں، 5 سکولوں، 70 کرائے کے مکانات کو چیک کیا۔ پولیس نے اس موقع پر 3 بندوق، 2 پستول، ایک میگزین اور 7 کارتوس برآمد کر لئے۔ پولیس نے اقبال، ہاشم اور ثناءاللہ کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ اسی طرح تھانہ یارک کی حدود میں کئے جانے والے آپریشن کے دوران پولیس نے 10 سکولز، 3 مدارس، 5 کرائے کے مکانات اور 3 حساس مقامات کی چیکنگ کی۔ اس موقع 9 جنوری 2017ء کے قتل اور اقدام قتل  کے کیس میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان محمد نواز اور ثناءاللہ سکنائے وانڈا ابو کے کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close