خیبر پختونخواہ

دیربالا میں بم دھماکہ، ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق

دیربالا: خیبرپختونخوا کے ضلع اپر دیر میں زیر زمین نصب کئے بارودی مواد کے دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق براؤل شاہی کوٹ کے علاقہ میں سکیورٹی فورسز اہلکار سرچ آپریشن کررہے تھے کہ اس دوران زمین کے نیچھے چھپایا گیا بارودی مواد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close