خیبر پختونخواہ

این اے 4، انتخابی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

پشاور: پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 کے ضمنی الیکشن کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ تیاریوں کے سلسلے میں ضمنی انتخاب میں شریک پارٹیوں کے کارکنان نے اپنے اپنے امیدواروں کے انتخابی مہم کیلئے جگہ جگہ پارٹی جھنڈے، بل بورڈ اور انتخابی نشانات لگا رکھے ہیں۔ رُکن قومی اسمبلی گلزار خان کی وفات سے خالی ہونے والی نشست این اے 4 پر کامیابی کیلئے ہر جماعت ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے۔ واضح رہے کہ انتخابات کیلئے 25 امیدوار میدان میں ہیں، تاہم اصل مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے ناصر موسٰی زئی، پی ٹی آئی کے ارباب عامر، اے این پی کے خوشدل خان اور پیپلزپارٹی کے اسد گلزار کے درمیان متوقع ہے۔ حلقے میں انتخابی بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے پارٹی کارکنوں نے جگہ جگہ اپنے حمایتی امیدواروں کے انتخابی مہم کی تشہیر کیلئے بڑے بڑے بل بورڈز، پارٹی جھنڈے اور انتخابی نشانات لگا رکھے ہیں۔ اس حوالے سے علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ جو بھی الیکشن جیتے سب سے پہلے حلقے میں لوڈ شیڈنگ اور گیس کے مسائل حل کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close