خیبر پختونخواہ

ڈی آئی خان، جیش محمد کے 7 خطرناک دہشتگرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

ڈی آئی خان:  ڈیرہ اسماعیل خان میں انسداد دہشت گردی یونٹ نے کارروائی کرکے جیش محمد سے تعلق رکھنے والے انتہائی خطرناک سات دہشت گردوں کو تخریب کاری سامان کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے۔ سی ٹی ڈی نے ملانہ کے علاقے جھوک لدو میں تھانہ یونیورسٹی پولیس کے ہمراہ کارروائی کی۔ گرفتار ہونے والے سات افراد ایک مکان میں موجود تھے اور دہشت گردی کی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کرچکے تھے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، سیفٹی فیوز، پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر، خنجر، پستول اور رائفلیں برآمد ہوئی ہیں۔ سی ٹی ڈی نے گرفتار دہشت گردوں کی شناخت معاویہ، ابوبکر، طاہر، جنید، شعیب، حکیم اور اجمل شامل کے ناموں سے کرائی ہے، تاہم ان میں پانچ افراد غیر مقامی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close