خیبر پختونخواہ

آئندہ انتخابات کیلئے ریحام خان کا مسلم لیگ (ن) سے رابطہ

ایبٹ آباد:  ریحام خان ایبٹ آباد اور ہری پور سے آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کیلئے مسلم لیگ (ن) کی اعلٰی قیادت سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان طلاق کے بعد عملی طور پر سیاست میں آچکی ہیں اور ریحام خان ایبٹ آباد کے حلقہ این اے 17 سے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے رابطے استوار کئے ہوئے ہیں۔ ضلع مانسہرہ کے قصبے بفہ سے تعلق رکھنے والی ریحام خان نے الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے مانسہرہ کے متعدد دورے کئے۔ جہاں سردار یوسف گروپ جیسے مضبوط گروپ کی موجودگی میں ان کو اپنی ناکامی صاف دکھائی دی، جس کے بعد ریحام خان نے ہری پور کا رخ اختیار کیا۔ ذرائع کے مطابق ریحام خان نے ہری پور سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے بابر نواز خان سے ملاقات بھی کی، تاہم بابر نواز خان سے طویل سیاسی مشاورت کے بعد ریحام خان نے ہری پور سے بھی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا حتمی فیصلہ کیا۔ اس دوران ریحام خان کی جانب سے حلقہ پی کے 46 کے گاؤں کوٹنالی میں ایک ترقیاتی منصوبہ شروع کیا گیا، جس پر تیزی سے کام جاری ہے اور ریحام خان کئی مرتبہ کوٹنالی کے دورے بھی کر چکی ہیں۔ ریحام خان کے قریبی ذرائع کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں ریحام خان ایبٹ آباد اور سوات سے بیک وقت الیکشن میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ سیاسی مبصرین کے مطابق ریحام خان اگر ایبٹ آباد کے شہری حلقہ پی کے 44 سے الیکشن میں حصہ لیں تو ان کی کامیابی کے امکانات ہیں، تاہم ایبٹ آباد کے دیہی علاقوں پر مشتمل حلقوں سے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنا ریحام خان کیلئے ناممکن ہے، اگر ریحام خان حلقہ پی کے 44 پر اپنی توجہ مرکوز کریں تو ان کی کامیابی کے وسیع امکانات پیدا ہوجائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close