Featuredخیبر پختونخواہ

نومنتخب اراکین خیبر پختونخوا اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

نومنتخب اراکین خیبر پختونخوا اسمبلی نے حلف اٹھا لیا جبکہ اجلاس کے دوران ایوان میں بدنظمی بھی دیکھنے میں آئی۔

بدھ کے روز سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی سربراہی میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے صوبائی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس ہوا جس میں نو منتخب اراکین نے حلف اٹھایا۔

سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا۔

ایوان میں بدنظمی

صوبائی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے دوران ایو ن میں بدنظمی بھی دیکھنے کو ملی جب مسلم لیگ نواز کی نو منتخب ایم پی اے ثوبیہ شاہد پر لوٹا اور جوتے پھینکے گئے۔

لیگی رکن اسمبلی ثوبیہ شاہد اجلاس میں جب پہنچیں تو ان کے ہاتھ میں گھڑی تھی اور وہ ایوان میں موجود لوگوں کو مسلسل گھڑی دکھاتی رہیں جس پر وہاں موجود پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے کارکنان کی جانب سے ان پر خالی بوتلیں، جوتے اور لوٹیں پھینکے گئے۔

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب

نومنتخب اراکین اسمبلی کی حلف برداری کے بعد سپیکر مشتاق غنی نے اجلاس کل تک ملتوی کر دیا اور اعلان کیا کہ نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لئے انتخاب کل ہوگا۔

مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لئے آج شام 5 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکتے ہیں اور رات 12 بجے تک واپس لیے جا سکتے ہیں جبکہ جمعرات کی صبح صبح 10 بجے پولنگ ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close