Featuredخیبر پختونخواہ

نواز شریف کو ہرانے والے گستاسب خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 15 پر میاں نواز شریف سے جیتنے والے امیدوار شہزادہ گستاسب خان کو فارم 49 جاری کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ افیسر نے این اے15 مانسہرہ کا فارم 49 جاری کردیا، گستاسب خان نے 105259 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف 80413 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

خیال رہے کہ 8 فروری کو فروری کو ہونے والے انتخابات میں الیکشن کمیشن کے عملے کی جانب سے فارم 47 جاری ہوا تھا جس پر قائد ن لیگ نوازشریف کی طرف سے الیکشن کمیشن کو فارم 49 روکنے کیلئے عذرداری درخواست دی گئی تھی۔

گزشتہ روز الیکشن کمیشن اسلام آباد سے میاں نوازشریف کی عذرداری درخواست خارج کر دی گئی الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں آر او این اے 15 کو فارم 49 جاری کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close