خیبر پختونخواہ

فاٹا اور خیبر پختونخوا کے 13 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

خیبر پختونخوا کے 13 اضلاع سمیت فاٹا میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے۔ مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے، جبکہ سکیورٹی کے مکمل انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ رواں سال خیبر پختونخوا سے پولیو کا ایک کیس جبکہ فاٹا سے پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کے مطابق خیبر پختونخوا کے 13 اضلاع سمیت فاٹا میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ فاٹا میں مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے کل 10 لاکھ 34 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، جبکہ خیبر پختونخوا کے 13 اضلاع میں 5 سال سے کم 13 لاکھ 55 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ خیبر پختونخوا میں مہم کیلئے 10 ہزار 918 ٹیمیں جبکہ فاٹا کیلئے 3931 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ فاٹا میں سال 2016-2017 کے دوران 3 انسداد پولیو مہم میں نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان کے اہداف کے حصول میں 95 فیصد تک کامیابی حاصل کی گئی۔ سال 2016ء میں 2 پولیو کیسز جنوبی وزیرستان ایجنسی سے رپورٹ ہوئے تھے جبکہ 2017ء میں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ خیبر ختونخوا میں صرف لکی مروت سے 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close