خیبر پختونخواہ

لڑکی کو سرعام برہنہ کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے، پرویز خٹک

پشاور: وزیراعلٰی پرویز خٹک نے ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کو طلب کر لیا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئی جی صلاح الدین محسود نے وزیراعلٰی کو دی گئی بریفنگ میں بتایا کہ واقعہ میں ملوث 9 میں سے 7 ملزمان گرفتار کرلئے گئے ہیں جبکہ باقی 2 بھی جلد گرفتار کرلئے جائیں گے۔ صلاح الدین محسود نے مزید بتایا کہ واقعہ کی انکوائری ڈی آئی جی ڈیرہ بذات خود کر رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعلٰی نے انہیں ہدایت کی کہ ملزمان کو معاشرے کیلئے نشان عبرت بنایا جائے۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل ڈی آئی خان کے علاقے چودھوان میں ایک بااثر گھرانے سے تعلق رکھنے والے 10 افراد نے ذاتی تنازعہ پر مخالف فریق گھرانے کی 15 سالہ لڑکی کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ پانی لینے گھر سے باہر گئی ہوئی تھی۔ مقامی لوگوں کے مطابق لڑکی کو برہنہ کرکے بازار میں گھمایا گیا۔ ان افراد کی جانب سے متاثرہ لڑکی کے بھائی پر ان کے گھرانے کی ایک لڑکی کے ساتھ ناجائز تعلقات کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close