خیبر پختونخواہ

چارسدہ، مبینہ پولیس مقابلے کی تحقیقات کا حکم

چارسدہ:  آئی جی پی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود نے چارسدہ میں مبینہ پولیس مقابلے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ اس سلسلے میں چارسدہ کے ضلعی افسر کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آئی جی کی ہدایات کی روشنی میں واقعہ کی 6 نومبر تک تحقیقات مکمل کی جائیں۔ یاد رہے کہ یکم نومبر کو چارسدہ کے علاقے ماجوگی میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایس ایچ او تھانہ پڑانگ سمیت 2 اہلکار جاں بحق جبکہ جوابی کارروائی میں ایک ملزم مارا گیا تھا۔ اس بارے میں مقامی لوگوں اور پولیس کے موقف میں واضح اختلاف پایا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق علاقے میں غیرقانونی اسلحے کیخلاف سرچ آپریشن کیا جا رہا تھا جب ایک گھر سے ان پر فائرنگ کی گئی تو جوابی فائرنگ میں ظاہر شاہ نامی ملزم کو ہلاک جبکہ اس کے بیٹے کو زخمی کر دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ بدھ کے روز یکم نومبر کو ماجوگی میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایس ایچ او تھانہ پڑانگ سمیت 2 اہلکار جاں بحق جبکہ جوابی کارروائی میں ایک ملزم مارا گیا تھا۔ دوسری جانب مقتول کے ورثاء اور مقامی لوگوں کے مطابق پولیس نے بغیر زنانہ اہلکاروں اور بغیر وارنٹ کے ظاہر شاہ کے گھر پر چھاپہ مارا، ظاہر شاہ نے اسے پولیس کے جامے میں اپنا دشمن سمجھ کر فائرنگ کھول دی۔ ادھر علاقے کے سیاسی و سماجی عمائدین نے بھی اس حوالے سے پولیس کے کردار پر سوالات اٹھاتے ہوئے واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close