خیبر پختونخواہ

پرویز خٹک نے امن و امان کا جائزہ لینے کیلئے کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

پشاور : وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے آج پشاور میں بس دھماکے کے بعد امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لینے اور اس حوالے سے نئی حکمت علمی ترتیب دینے کیلئے کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے ۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کریں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں صوبے کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ اجلاس کے دوران سکیورٹی اور امن و امان کے حوالے سے اہم فیصلے ہونے کی بھی توقع ہے جبکہ دہشت گردوی کے قانون کو مزید سخت کرنے کے حوالے سے بھی مشاور ت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلیٰ اور کابینہ ارکان کو امن و امان پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close