خیبر پختونخواہ

محکمہ داخلہ نے مالاکنڈ ڈویژن میں غیر ملکی سیاحوں کیلئے این او سی کی شرط ختم کردی

پشاور : محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے مالاکنڈ ڈویژن میں غیر ملکی سیاحو ں کیلئے این او سی کی شرط ختم کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ نے مالاکنڈ ڈویژن میں غیر ملکی سیاحوں کیلئے این او سی کی شرط ختم کرتے ہوئے محکمہ سیاحت کو ہدایت نامہ ارسال کر دیا ہے۔

محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ مالا کنڈ ڈویژن اب ممنوعہ علاقہ نہیں رہا ۔ دوسری جانب محکمہ سیاحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ این او سی کی شرط ختم کرنے کیلئے محکمہ داخلہ کو خط ارسال کیا تھا جس پر محکمہ داخلہ نے شرط ختم کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close