خیبر پختونخواہ

دہشتگردوں کو ملک دشمن قوتیں سپورٹ کر رہی ہیں ،حکومت سیاسی جماعتوں کی اے پی سی بلائے :غلام احمد بلور

لاہور: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ء و سابق وفاقی وزیر ریلوے حاجی غلام احمد بلور نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ  وہ دہشت گردی کے تناظر میں ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تما م سیاسی جماعتوں کی اے پی سی بلائی جائے ۔تحریک انصاف کی حکومت نے  صوبے کو غربت اور بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا ،تمام فیصلے عمران خان کی مرضی سے ہوتے ہیں ۔

لاہور پریس کلب میں میاں افتخار حسین اور دیگر پارٹی عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور سانحہ کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں ۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ  ماضی کی اور موجودہ حکومت نے سوات ،فاٹا ،وزیر ستان سمیت دیگر علاقوں میں آپریشن کیے مگر ابھی تک وہاں امن قائم نہیں ہو سکا، مسائل اسی طرح جوں کے توں موجود ہیں ،وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے دوبارہ اے پی سی بلا ئے جس میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی قیادت شامل ہو۔حاجی غلام احمد بلور نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشتگردی کا ایک باقاعدہ مائینڈ سیٹ ہے اس کے خاتمے کیلئے مکمل طور پر اقدامات کرنا ہو نگے،انتہا پسندوں کو ملک دشمن قوتیں سپورٹ کررہی ہیں، حکومت ان سہولت کاروں کے خلاف بھی بھر پور طریقے سے آپریشن کرے ، حکومت کو معاشی پالیسیوں کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close