خیبر پختونخواہ

ہنگو۔ اورکزئی ایجنسی کا علاقہ ڈولی دھماکے سے گونچ اٹھا

ہنگو(مانیٹرنگ ڈیسک) لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے ڈولی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے ابتدائی اطلاعا ت کے مطابق 5مزدور جاں بحق ہو گئے ۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ڈولی میں مزدورکوئلے کی کان میں کام کر رہے تھے کہ کان میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہو گیا جس سے کان بیٹھ گئی ۔ حادثے کے نتیجے میں 5مزدور ہلاک ہو گئے جبکہ 11لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

 

پولیٹیکل ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعدد مزدور زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت انتہائی نازک ہے تاہم زخمیوں کو کوہاٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ کان میں بلا اجازت کا م کیا جا رہا تھا جس پر انتظامیہ نے کان کے مالک کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close