خیبر پختونخواہ

پاکستان سے مہنگائی اور بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے :سراج الحق

پشاور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر انکی حکومت آئی تو ملک میں لوٹ مار کرنےوالوں کا احتساب کریں گے ،عوام کو آٹا ،گھی ،چینی اور دیگر زور مرہ کی ضروریات زندگی پر سبسڈی دی جائے گی ۔
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں ہے اگر ملک میں جماعت اسلامی کی حکومت قائم ہوئی تو ہم غریب کے بچوں کو تعلیم ،بیروز گاروں کو روزگار اور بزرگ شہریوں کو الاﺅنس دیں گے ۔ہم ایسا پاکستان بنائیں گے جس میں دھرنوں کی ضرورت پیش نہ آئے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے دورہ حکومت میں کسی بھی طالبعلم کو اپنی ڈگری کو آگ نہیں لگانی پڑے گی کیونکہ ہم تمام پڑھے لکھے لوگوں کو نوکریاں دیں گے اور جب تک نوکری نہیں ملے گی تب تک حکومت نوجوانوں کو ماہانہ الاﺅنس فراہم کرے گی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close