خیبر پختونخواہ

پارا چنار بڑی تباہی سے بچ گیا،18کلووزنی دوبم ناکارہ کر دیئے گئے

پارا چنار:کرم ایجنسی پارا چنار میں تخریب کا ری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔مارکیٹ میں نصب 2بموں کو ناکارہ بنادیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کرم ایجنسی کے پولیٹیکل حکام نے بتایا ہے کہ پارا چنار بڑی تباہی سے بچ گیا، دہشتگردوں کی جانب سے پاراچنار میں تخریب کاری کی کوشش کی گئی او ر مارکیٹ میں اٹھارہ کلو وزنی دو بم نصب کردیئے گئے۔ سکیورٹی حکام نے اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کی اور بم ناکارہ کردیئے ۔پولیٹیکل حکام نے اس حوالے سے مزید بتایا ہے کہ واقعہ کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقہ کو گھیر ے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا جس دوران ایک دہشت گرد سمیت 17فراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔گرفتار افرا د کو مزید تفتیش کیلئے تھانے لایا گیا ہے جہاں ان سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ایک ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پارا چنا ر مارکیٹ میں میزائل نصب کیئے گئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close