خیبر پختونخواہ

پاک فوج نے شوال آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا ،800کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کروا لیا گیا :آئی ایس پی آر

راولپنڈی:پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ نے کہاہے کہ شوال آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیاہے ،شوال آپریشن کے آخری مرحلے میں 800کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کروالیا گیاہے،آپریشن کی کامیابی پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جوانوں اور افسروں کو خراج تحسین پیش کیا ۔
پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیرستان کا دورہ کیا جس دوران جنرل راحیل شریف کو شوال میں جاری جاری آپریشن کے آخری مراحل پر بریفنگ دی گئی ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ آپریشن ضرب عضب کے آخری مراحل میں 800کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کروا لیا گیاہے ۔آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقات بھی کی ،اس موقع پر آرمی چیف کا کہناتھا کہ قوم پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پوری قوم ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔آرمی چیف نے اس موقع پر کامیابیوں کو قائم رکھنے پر بھی زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ فاٹا سے باہر بڑے پیمانے پر کوبنگ آپریشن کیا جائے تاکہ دہشتگردوں اور سہولت کاروں کاگٹھ جوڑا توڑا جائے اور دہشتگردوں کے سلیپرز سیلز کا چن چن کر خاتمہ کیا جائے ۔آرمی چیف کو دہشتگردوں سے تحویل میں لیے گئے اسلحے پر بھی بریفنگ دی گئی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close