خیبر پختونخواہ

پشاورمیں کارخانوچیک پوسٹ پردھماکہ، 7 جاں بحق 20 زخمی

 شہرکے نواحی علاقے جمرود روڈ پرزورداردھماکہ ہواہے جس کے نتیجے میں  7 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج بروزمنگل پشاور کے نواحی علاقے جمرود روڈ پرواقعہ کارخانو چیک پوسٹ پر شدید نوعیت کا دھماکہ ہوا ہے۔

دھماکے کے وقت چیک پوسٹ پرخاصہ دارفورس کے اہلکارموجود تھے اور ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 20سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ادارے کے اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور زخمیوں کوحیات آباد میڈیکل کمپلکس منتقل کیا جارہا ہے۔

دھماکےکے نتیجے میں چیک پوسٹ پر موجود متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے اور کچھ میں ابھی بھی آگ لگی ہوئی ہے اور چیک پوسٹ سے ملحقہ بازاربند کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسزنے علاقےکو گھیرے میں لےلیا ہے اورامدادی کاروائیاں کی جارہی ہیں۔

ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں جانی نقصان بڑھنے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close