خیبر پختونخواہ

آرمی چیف کے اقدام سے جمہوریت نہیں بلکہ چوروں کو خطرہ ہے :پرویز خٹک

پشاور : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے اقدام سے جمہوریت نہیں چوروں کو خطرہ ہے،سب کا احتساب ہونا چاہیے۔
نجی ٹی وینیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے جانب سے کرپشن میں ملوث لیفٹیننٹ جنرل اور میجرجنرل سمیت 11اعلی فوجی افسر اور 2جوان برطرف کیے جانے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے فوج میں احتساب کی نئی مثال قائم کی ہے اور ان کے اس قدام سے جمہوریت نہیں بلکہ چوروں کو خطرہ ہے ۔یہاں کوئی مقدس گائے نہیں ہے سب کا احتساب ہونا چاہیے۔خیبر بنک کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈی خیبر بنک نے صوبائی وزیر پر کوئی الزام نہیں لگایا۔مسئلہ انتظامی تھا لیکن اسے سیاسی بنایا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close