خیبر پختونخواہ

کور کمانڈر پشاور کا باجوڑ ایجنسی پر اگلے مورچوں کا دورہ

فاٹا: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے باجوڑ ایجنسی پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی صورتحال اور سرحد پار حملے سے ہونے والے حملوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے باجوڑ ایجنسی پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا ہے۔ دورے کے موقع پر کور کمانڈر کو پاک افغان بارڈر پر مجموعی سکیورٹی صورتحال، بارڈر مینجمنٹ، دہشت گردوں کی نقل و حرکت اور 13 نومبر کو سرحد پار سے ہونے والے حملے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور نے سرحد پر دہشت گردوں کی نقل وحرکت روکنے اور سکیورٹی صورتحال پر جوانوں کے عزم و حوصلے کو سراہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close