خیبر پختونخواہ

بے حرمتی کیس، ہائیکورٹ نے ڈی آئی جی ڈیرہ کو نوٹس جاری کردیا

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے ڈیرہ اسمعیل خان میں لڑکی کی بے حرمتی کے کیس کی سماعت فوری طور شروع کردی۔ جسٹس یحیٰی آفریدی کی سربراہی میں سماعت ہوئی اور اس دوران ڈی آئی جی ڈیری اور تھانہ چودھوان کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کیے گئے۔ متاثرہ لڑکی کی جانب سے سینئر قانون دان قاضی انور پیش ہوئے۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کے بھائی ساجد کا کہنا تھا کہ متعلقہ ایس ایچ او کیخلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی جبکہ ملزمان کو صوبائی وزیرعلی امین گنڈاپور کے چچا اسمعیل کی حمایت حاصل ہے۔ دوسری جانب قاضی انور نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں بتایا کہ جرم میں شریک ایک ملزم رحمت اللہ کا نام تاحال درج نہیں کیا گیا جبکہ 9 میں سے آٹھ ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close